ابنا: یہ کار بم دھماکہ کل حماہ شہر میں واقع ایک پل کے قریب ہوا ۔ اس سے قبل کل ہی دمشق شہر میں دو دھماکے ہوۓ تھے اور شام کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد نے حملے کۓ تھے۔ شام میں یہ حملے ایسی حالت میں ہورہے ہیں کہ جب کوفی عنان کی تجویز کی بنیاد پر شام میں جمعرات بارہ اپریل سے جنگ بندی عمل میں لائي گئي ہے۔
شام کی حکومت اور مسلح گروہ ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کررہے ہیں۔ دریں اثناء امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ویکٹوریا نولینڈ نے شام کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی خبر دی ہے۔
ویکٹوریا نولینڈ نے کل دعوی کیا کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے کوفی عنان کی امن تجویز کی ناکامی کی صورت میں واشنگٹن شام کی حکومت پر اپنے دباؤ میں شدت پیدا کردے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہےکہ واشنگٹن نے اپنے اتحادیوں سے کہہ دیا ہے کہ وہ شام کے خلاف مزید پابندیوں کے لۓ تیار ہوجائيں۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ شام کے سلسلے میں امریکہ کے موقف میں ابھی تک کوئي تبدیلی نہیں آئي ہے۔.......
/169